وزیرخزانہ اسحق ڈار بھی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

پاکستان،آسٹریا کے اضافی پروٹوکول پردستخط
17 مارچ 2015 (19:27)
0

پاکستان اور آسٹریا نے منگل کو دوہرے ٹیکسوں سے بچنے کے معاہدے میں ترمیم کے اضافی پروٹوکول پردستخط کئے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین اور آسٹریا کی سفیر BRIGITTA BLAHA نے اپنی حکومت کے ایماء پر پروٹوکول پردستخط کئے۔


وزیرخزانہ اسحق ڈار بھی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ پروٹوکول کے ذریعے اطلاعات کے بلارکاوٹ تبادلے اور ٹیکسوں سے متعلق امور میں شفافیت یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ وزیرخزانہ نے اس موقع پر کہاکہ اس دوطرفہ سمجھوتے سے دونوں ملکوں کے تاجروں اور کمپنیوں کومدد ملے گی۔


آسٹریا کی سفیر نے کہاکہ پروٹوکول پردستخطوں سے دونوں ملکوں کو ٹیکسوں کے نظام میں شفافیت اور اس سے متعلق اطلاعات کے تبادلے میں سہولت ملے گی۔ ایف بی آر کے چیئرمین طارق باجوہ نے کہا کہ معاہدے سے اطلاعات کے خود کار تبادلے کے ہدف کے حصول کی راہ ہموار ہوگی۔