پانی وبجلی کے وزیر مملکت نے کہاکہ اگلے مہینے چودہ سو سے پندرہ سو میگاواٹ اضافی بجلی قومی گرڈ میں شامل کردی جائے گی۔

حکومت توانائی بحران کوحل کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے:عابد شیر علی
17 مارچ 2015 (19:22)
0

پانی وبجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ حکومت توانائی بحران کوحل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار منگل کو تیسرے پہر لاہور کے علاقے مومن پورہ میں نئے گرڈ اسٹیشن کسی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ اگلے مہینے چودہ سو سے پندرہ سو میگاواٹ اضافی بجلی قومی گرڈ میں شامل کردی جائے گی۔