قرضے کی کم سے کم حد ایک لاکھ روپے ہے جسے ایک سے ڈیڑھ سال میں واپس کرنا ہوگا۔

حکومت کی قرضہ ضمانت سکیم کی منظوری
17 مارچ 2015 (19:19)
0

حکومت نے ایسے کاشتکاروں کیلئے جوقرضوں کے بدلے رہن رکھنے کیلئے کوئی جائیداد نہیں رکھتے قرضہ ضمانت سکیم کی منظوری دی ہے۔ یہ منظوری منگل کو اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت ہونے والے ایک اجلاس میں دی گئی۔

پانچ ایکڑ نہری اور 10ایکڑبارانی زمین رکھنے والے کاشتکار قرضے کیلئے درخواست کے اہل ہوںگے۔  قرضے کی کم سے کم حد ایک لاکھ روپے ہے جسے ایک سے ڈیڑھ سال میں واپس کرنا ہوگا سکیم کیلئے پانچ ارب روپے پہلے ہی جاری کیے جاچکے ہیں جبکہ قرض کی واپسی میں ناکام ہونے والے کاشتکاروں کے قرضے کی نصف رقم حکومت ادا کرے گی۔
سکیم کا آغاز چند روز میں کیاجائے گا۔