الیگسی ڈیڈوونےکہاہےکہ دونوں ملکوں کے تاجروں کو دوطرفہ تجارت میں اضافے کیلئے آگے آنا چاہئے۔

پاکستان اورروس کےدرمیان تعلقات درست سمت میں گامزن ہیں:روسی سفیر
17 مارچ 2015 (10:00)
0

روس کے سفیرالیگسی یوری ڈیڈوو نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات درست سمت میں گامزن ہیں۔فیصل آباد کے ایوان صنعت وتجارت سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تاجروں کو دوطرفہ تجارت میں اضافے کیلئے آگے آنا چاہئے۔

سفیر نے کہا کہ پاکستان سٹیل ملز اور گڈو بجلی گھر کا منصوبہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور قریبی تعلقات کی مثالیں ہیں۔فیصل آباد ایوان صنعت وتجارت کے صدر انجینئر رضوان اشرف اور ایم این اے رانا افضل نے دوطرفہ تجارت میں اضافے کیلئے ضروری اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔