بندرگاہوں اور جہاز رانی کے وفاقی وزیر نے مسیحی برادری سے اپیل کی کہ وہ جارحانہ طرز عمل سے گریز کریں اور اپنا احتجاج پرامن انداز میں رجسٹر کرائیں۔

کامران مائیکل کا دہشتگردی کےخاتمے کیلئےمتحدہونےکی ضرورت پرزور
17 مارچ 2015 (10:03)
0

بندرگاہوں اور جہاز رانی کے وفاقی وزیر کامران مائیکل نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ایک نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک حالت جنگ میں ہے جہاں نہ صرف گرجا گھروں بلکہ دیگر عبادت گاہوں اور سکولوں پر بھی حملے ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گر جا گھر پر حملہ دراصل ریاست پر حملہ ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے تخریبی کارروائیاں کررہے ہیں۔کامران مائیکل نے مسیحی برادری سے اپیل کی کہ وہ جارحانہ طرز عمل سے گریز کریں اور اپنا احتجاج پرامن انداز میں رجسٹر کرائیں۔