واپڈا اور چین کی سول تعمیراتی انجینئرنگ کمپنی کے درمیان ان معاہدوں پر لاہور میں ایک تقریب میں دستخط کئے گئے۔

17 مارچ 2015 (12:34)
0

واپڈا نے قراقرم ہائی وے کی بحالی اور داسو پن بجلی گھر منصوبے کے علاقے تک رابطہ سڑک کی تعمیر کے دو معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔واپڈا اور چین کی سول تعمیراتی انجینئرنگ کمپنی کے درمیان ان معاہدوں پر لاہور میں ایک تقریب میں دستخط کئے گئے۔

ان معاہدوں کے تحت قراقرم ہائی وے کے پچیس کلومیٹر کے ایک حصے کی تعمیر نو کی جائے گی جس پر چودہ ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔دوسرے معاہدے کے تحت دو ارب ستر کروڑ روپے کی لاگت سے دریائے سندھ کے کنارے سیو کومیلا ڈیم تک بارہ کلومیٹر طویل سڑک تعمیر کی جائے گی۔