جماعت اسلامی کےسربراہ نے کہا ہے کہ پاکستان اسلامی نظریے کی بنیاد پربنایا گیا تھا ۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ پچھلے اڑسٹھ برس کے دوران اسے فلاحی ریاست نہیں بنایا جاسکا۔

سراج الحق کا سیاسی اورمذہبی جماعتوں کے درمیان اتحاد پرزور
17 مارچ 2015 (12:27)
0

جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے سیاسی اور مذہبی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ دہشتگردی غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے اپنے اختلافات ختم کرکے متحد ہو جائیں۔

حافظ آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی نظریے کی بنیاد پر بنایا گیا تھا ۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ پچھلے اڑسٹھ برس کے دوران اسے فلاحی ریاست نہیں بنایا جاسکا۔

سراج الحق نے کہا کہ تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے عسکریت پسند گروپوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جانی چاہئے۔