لاہورمیں گرجا گھروں میں دھماکوں کوملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائی قراردیا اورمسیحی برادری پر زوردیا کہ وہ پرامن رہیں۔

دہشتگردی ملک کیلئے شدید خطرہ بن چکی ہے:جے سالک
17 مارچ 2015 (12:23)
0

اقلیتوں کے عالمی اتحاد کےچیئرمین جےسالک نےکہاہےکہ دہشتگردی ملک کیلئے شدید خطرہ بن چکی ہے جس سےنمٹنےکیلئے قوم میں مزیداتحادکی ضرورت ہے۔اے پی پی سےباتیں کرتے ہوئے انہوں نے لاہور میں گرجا گھروں میں دھماکوں کو ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا اور مسیحی برادری پر زور دیا کہ وہ پرامن رہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے اور گرجاگھروں پریہ حملے ملک کو کمزوراورغیرمستحکم کرنے کی سازش ہیں اور گرجا گھروں پر حملے کرنے والے یہ دہشتگرد وہی شرپسند عناصر ہیں جو مساجد میں بم دھماکوں میں ملوث ہیں۔