لاہورمیں گرجا گھروں میں حالیہ بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے اطلاعات ونشریات کے پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ یہ دہشتگرد حملہ پوری قوم پر حملے کے مترادف ہے۔

محسن شاہنوازرانجھاکادہشتگردی کےخاتمے کیلئے اجتماعی کوششوں پرزور
17 مارچ 2015 (12:06)
0

اطلاعات ونشریات کے پارلیمانی سیکرٹری محسن شاہنواز رانجھا نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اجتماعی کوششوں پر زور دیا ہے۔لاہور میں گرجا گھروں میں حالیہ بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دہشتگرد حملہ پوری قوم پر حملے کے مترادف ہے۔

لاہور میں پرتشدد مظاہروں کے حوالے سے محسن شاہنواز نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے تاہم مظاہرین کو سرکاری یا نجی املاک کو نقصان پہنچانے سے گریز کرنا چاہئے۔