مولانا عبدالغفور حیدری نے پیغام امن کانفرنس\'\' سے خطاب میں کہا کہ ہمارے ملک میں بعض غیر ملکی طاقتیں انتشار پھیلانے اور عدم استحکام میں ملوث ہیں۔

 قومی ہم آہنگی کے خلاف سازشوں کو ناکام بنا دیا جائے گا:ڈپٹی چیئرمین سینیٹ
17 مارچ 2015 (12:03)
0

سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ امن تباہ کرنے اور قومی ہم آہنگی کے خلاف سازشوں کو ناکام بنا دیا جائے گا۔ڈیرہ مراد جمالی میں جے یو آئی (ف) کے زیر انتظام \'\'پیغام امن کانفرنس\'\' سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بعض غیر ملکی طاقتیں انتشار پھیلانے اور عدم استحکام میں ملوث ہیں۔


مولاناعبدالغفور حیدری نے کہا کہ مدارس دہشتگردی میں ملوث نہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی عسکریت پسند گروپ بنانے اور ملک میں فسطائیت کو فروغ دینے کا کوئی حق نہیں ہے۔