سفیرسرل نن نے وزیرخزانہ سےملاقا ت میں کہا کہ جرمن تاجروں کا ایک وفد سرمایہ کاری کے امکانات تلاش کرنے کیلئے اگلےماہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔

17 مارچ 2015 (12:00)
0

جرمنی کی کمپنیوں نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔یہ بات اسلام آباد میں جرمنی کے سفیرسرل نن نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ایک ملاقات میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ جرمن تاجروں کا ایک وفد سرمایہ کاری کے امکانات تلاش کرنے کیلئے اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔

سفیر نے کہا کہ جرمنی کا ایک پارلیمانی وفد بھی پاکستان کا دورہ کرے گا جو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے پارلیمانی رہنمائوں سے ملاقات کرے گا اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرے گا۔
وزیر خزانہ نے گاڑیوں کی صنعت میں جرمن کمپنیوں کی دلچسپی کو سراہا اور انہیں پاکستان کے توانائی کے منصوبوں میں شرکت کی دعوت دی۔


انہوں نے خصوصی طورپرسفیر کی توجہ چھتیس سو میگاواٹ کے ایل این جی منصوبوں کی طرف توجہ دلائی جہاں جرمن کمپنیاں دوسرے منصوبوں پرغور کے علاوہ فوری طو پر سرمایہ کاری کرسکتی ہیں۔