وفاقی وزیر نے ایک انٹرویومیں کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن کی وجہ سے کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

قوم دہشتگردی کے خلاف بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے:خواجہ آصف
17 مارچ 2015 (11:57)
0

وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ قوم دہشتگردی کےخلاف بقاء کی جنگ لڑرہی ہے۔ایک نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کو ملک سے دہشتگردی کے خاتمے اور امن قائم کرنے میں قوم کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن کی وجہ سے کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ شہر میں جرائم پر قابو پانے اور امن قائم کرنے کیلئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جارہی ہے۔