نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر اور مالیاتی مشیروں نے وزیر خزانہ کو بریفنگ دی اور اپنے لائحہ عمل کے بارے میں بتایا۔

حکومت چاہتی ہے پی آئی اے ماضی کی عظمت دوبارہ حاصل کرے: اسحاق ڈار
17 مارچ 2015 (11:41)
0

وزیرخزانہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت چاہتی ہے کہ پی آئی اے ماضی کی عظمت دوبارہ حاصل کرے۔انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں ایک اجلاس میں کہی جس میں پی آئی اے کے تزویراتی شراکت دار کے انتخاب سے متعلق مجوزہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر اور مالیاتی مشیروں نے وزیر خزانہ کو بریفنگ دی اور اپنے لائحہ عمل کے بارے میں بتایا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس عمل کا مقصد عوام کے وسیع تر مفاد میں پی آئی اے کو بہتر بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تزویراتی شراکت دار کے انتخاب کے طریقہ کار میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور ملازمین کے تحفظات کو اولین ترجیح دی جائے۔