چین روانگی سےقبل اپنےایک بیان میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان تمام ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات کوفروغ دیناچاہتاہے۔

پاکستان چین سدابہار دوستی وقت کےساتھ مزیدمضبوط ہوگی:مولانا فضل الرحمن
17 مارچ 2015 (11:31)
0

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان سدا بہار دوستی وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوگی۔یہ بات انہوں نے کمیونسٹ پارٹی کی دعوت پر ایک ہفتے کے دورے پر چین روانہ ہونے سے پہلے ایک بیان میں کہی۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان تمام ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔انہوں نے یوحنا آباد بم دھماکوں کی سخت مذمت کی اور کہا کہ اقلیتوں کا تحفظ اور سلامتی ہماری ذمہ داری ہے۔