چھ بڑی عالمی طاقت اس مہینے کے آخر تک ایران کے ساتھ کوئی سیاسی فریم ورک معاہدہ طے کرنے کی کوششیں کررہی ہیں۔

امریکہ،ایران کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دورشروع
17 مارچ 2015 (20:23)
0

ایران کے جوہری تنازعہ کے حوالے سے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور آج سوئٹزرلینڈ کے شہر LAUSSANE میں شروع ہوا ایرانی وفد کی قیادت وزیرخارجہ محمد جواد ظریف جبکہ امریکی وفد کی سربراہی جان کیری کررہے ہیں۔

توقع ہے کہ اعلی یورپی حکام آج کسی وقت LAUSSANE پہنچیں گے اور اگر مذاکرات میں پیش رفت ہوئی تو ہفتے کے اختتام پر وزرائے خارجہ کے ساتھ ان کی ملاقات کا امکان ہے۔
چھ بڑی عالمی طاقت اس مہینے کے آخر تک ایران کے ساتھ کوئی سیاسی فریم ورک معاہدہ طے کرنے کی کوششیں کررہی ہیں۔  فریقین نے معاہدے کی تمام تکنیکی تفصیلات کوحتمی شکل دینے کیلئے تیس جون حتمی مدت مقرر کی ہے۔