اس سے پہلے محمد حفیظ اور جنیدخان بھی زخمی ہوچکے ہیں۔

محمد عرفان عالمی کپ کے بقیہ میچ نہیں کھیل سکیں گے
17 مارچ 2015 (20:30)
0

پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عرفان کمر میں چوٹ لگنے کے باعث عالمی کپ کے بقیہ میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ عرفان پاکستان کے منتخب کیے گئے پندرہ کھلاڑیوں میں سے زخمی ہونے والے تیسرے کھلاڑی ہیں۔

اس سے پہلے محمد حفیظ اور جنیدخان بھی زخمی ہوچکے ہیں۔  ماہرین کرکٹ کاکہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف کوارٹر فائنل میچ میں عرفان کی عدم دستیابی پاکستانی کیلئے ایک بڑا دھچکا ثابت ہوسکتی ہے۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کوارٹر فائنل میچ کل سڈنی میں کھیلاجائے گا۔ دوسرا کوارٹر فائنل جمعرات کو میلبورن میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔


تیسرا کوارٹر فائنل جمعے کو ایڈیلیڈ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہو گا جبکہ ویلنگٹن میں چوتھے کوارٹر فائنل میں ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جو ہفتے کو کھیلا جائے گا۔