شہباز شریف نے کہاکہ کسی کوبھی قانون کوہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ کی سانحہ لاہورمیں ملوث افراد کوجلد گرفتارکرنے کی یقین دہانی
17 مارچ 2015 (20:53)
0

وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ لاہور میں گرجاگھروں پرحملوں میں ملوث افراد کو گرفتارکرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔ منگل کو لاہور میں امن وامان کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کسی کوبھی قانون کوہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑنے کیلئے قومی لائحہ عمل پر اس کی روح کے مطابق عمل کیاجارہا ہے۔