File Photo

اقوام متحدہ شام کے فریقوں کے ساتھ مذاکرات کا تازہ دور10 جولائی سے شروع کرے گا
17 جون 2017 (22:31)
0

اقوام متحدہ شام کے فریقوں کے ساتھ مذاکرات کا تازہ دور اگلے ماہ کی دس تاریخ سے جنیوا میں شروع کرے گا ۔

شام کے بارے میں خصوصی ثالث سٹیفن ڈی مستورا نے ایک بیان میں کہاکہ شرکت کرنے والے فریقوں کی آمد نو جولائی کو ہوگی جبکہ مذاکرات کا دور دس جولائی سے شرو ع ہوگا ۔
بیان میں کہاگیا کہ اس سلسلے میں مزید مذاکرات اگست اور ستمبر میں ہوں گے ۔
ادھر روس نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے علاقوں پر بحث کیلئے روس ، ترکی اور ایران کے درمیان مذاکرات قازخستان کے شہر آستانہ میں اگلے ماہ کے شروع میں ہوںگے ۔