File Photo

یمن حکومت کا اقوام متحدہ کے عوامی مشکلات کم کرنے کے منصوبے سے اتفاق
17 جون 2017 (22:26)
0

یمن کی حکومت نے ملک میں خانہ جنگی کے دوران عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے اقوام متحدہ کے منصوبے سے اتفاق کیا ہے ۔

یمن وزیر خارجہ عبدالمالک المیخلافی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ حکومت نے یمن کیلئے اقوام متحدہ کے نمائندے اسماعیل اولدشیخ احمدکی جانب سے گزشتہ ماہ دی جانے والی سفارشات سے آمادگی ظاہر کی ہے ۔
اقوام متحدہ نے تجویز دی تھی کہ بحیرہ احمر کی HODEIDAH بندرگاہ کو جہاں یمن کی خوراک کی درآمدی اشیاء پہنچتی ہیں جنگ سے دور رکھنا چاہیے ۔