File Photo

محکمہ موسمیات کی اگلے ہفتے ملک کے مختلف علاقوں میں پری مون سون بارشوں کی پیشنگوئی
17 جون 2017 (20:50)
0

محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے(سوموارسے جمعہ) کے دورا ن کشمیر،اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخواکے مختلف علاقوں میں پری مون سون بارشوں کی پیشن گوئی ہے۔

آئندہ24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، ہزارہ ، ڈی آئی خان ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں، آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
سندھ، مکران کے ساحلی علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کاامکان ہے۔
آج سب سے زیادہ گرمی دادو میں پڑی جہاں کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت انچاس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔
ملک کے بعض اہم شہروں میں آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت یہ رہے۔
اسلام آباد 35ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور 32
کراچی 35
پشاور 39
کوئٹہ 39
گلگت 40
مظفرآباد 37
اورمری 25ڈگری سینٹی گریڈ