یورپی یونین کے برطانیہ سے انخلاء کے بارے میں مذاکرات کاپہلا دور پیر کو شروع ہوگا
17 جون 2017 (20:45)
0

یورپی یونین کے برطانیہ سے انخلاء کے بارے میں باضابطہ مذاکرات کاپہلا دور پیر کو برسلز میں شروع ہوگا۔ یہ فیصلہ بریگزٹ کے سیکرٹری ڈیوڈڈیوس اور یورپی یونین کے اعلیٰ مذاکرات کار مائیکل بارنیئرکے درمیان برسلزمیں ملاقات کے دوران کیاگیا۔

مذاکرات میں شہریوں کے حقوق، مالیاتی تصفیئے ،شمالی آئرش سرحداورعلیحدگی کے دیگر امور پر غورکیاجائے گا۔