File Photo

وزیر خزانہ کی سعودی سرمایہ کاروں پاکستان میں مواقع سے استفادہ کرنے کی دعوت
17 جون 2017 (20:38)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں مواقع اورترغیبات سے استفادہ کرنے کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان کیلئے سعودی عرب کے نامزد سفیرکموڈورنواف سعیداحمدالمالکی سے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں ملاقات میں کہی۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون اوردوطرفہ تعلقات سے متعلق امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیرخزانہ نے پاکستان میں اقتصادی ترقی کے منصوبوں میں سعودی حکومت کی مسلسل معاونت کوسراہا۔ انہوں نے سعودی سرمایہ کاروں پرزوردیا کہ وہ موجودہ حکومت کی آزادانہ سرمایہ کاری پالیسی کے تحت بالخصوص پیٹروکیمیکل صنعت میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔
نامزدسعودی سفیر نے کہاکہ وہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاروں اورکمپنیوں کوراغب کریں گے تاکہ موجودہ دوطرفہ اقتصادی تعاون کو فروغ دیاجاسکے۔