حفاظتی ٹیکوں کی عالمی تنظیم کاترقی پذیر ممالک پر پاکستان کی اصلاحات کو بطورنمونہ اپنانے پر زور
17 جون 2017 (20:00)
0

حفاظتی ٹیکے لگانے اور قطرے پلانے کے عالمی پروگرام نے ترقی پذیر ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے ملکوں میں مختلف بیماریوں سے بچائو کیلئے ویکسین پلانے اور ٹیکے لگانے کی خدمات میں پاکستان کی اصلاحات کو بطورنمونہ اپنائیں۔

تنظیم نے جنیوا میں اپنے اجلاس میں وفاقی اور صوبائی سطح پرپاکستان کے سیاسی عزم کو سراہا جس کے تحت انہوں نے ملک میں ویکسین پلانے اور ٹیکے لگانے کی خدمات کو ترجیح دی ہے۔
پاکستان کے ڈائریکٹرجنرل برائے صحت ڈاکٹراسدحفیظ نے اتحاد کے بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے عالمی فورم پر تفصیلی بریفنگ دی۔
بورڈ نے فیصلہ کیاکہ وہ گزشتہ تین سال میں پاکستان میں بہتراصلاحات کا تفصیلی جائزہ لے گی اور انہیں ترقی پذیرملکوں میں نافذ کرنے کیلئے اقدامات کرے گی تاکہ ان ملکوں میں بھی ویکسینیشن کے پروگرام کوبہترکیاجاسکے۔

صحت کی وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑ نے حفاظتی ٹیکے لگانے اورحفاظتی قطرے پلانے کے عالمی اتحاد کے فیصلے کاخیرمقدم کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم کارکردگی اور عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہماری کارکردگی کاعالمی سطح پراعتراف کیاجارہاہے۔