File Photo

ریسکیو1122نے سیلابی موسم سے نمٹنے کی تیاری مکمل کرلی
17 جون 2017 (19:47)
0

ریسکیو1122نے بہاولپور ،رحیم یارخان اوربہاولنگرکے اضلاع میں آئندہ سیلابی موسم کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

ریسکیو1122کے حکام نے ریڈیو پاکستان کے بہاولپور کے نمائندے کو بتایا کہ پنجاب کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نے سیلابی موسم کے دوران استعمال کیلئے تمام سازوسامان کے ساتھ چھ کشتیاں فراہم کی ہیں۔