File Photo

پاکستان نے افغانستان کے ساتھ خرلاچی کراسنگ کھول دی
17 جون 2017 (19:40)
0

پاکستان نے آج کرم ایجنسی میں افغانستان کے ساتھ خرلاچی کراسنگ کھول دی ہے۔

دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ افغانستان کو پاکستان کے راستے راہداری اور تجارت کی سہولت کی فراہمی کیلئے پاکستان کی مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتاہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ کراسنگ پیدل چلنے والوں کیلئے نہیں ہے بلکہ تجارتی اور راہداری گاڑیوں کی سہولت کیلئے ہے۔