مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی اور اعلیٰ سطح کاتعاون موجود ہے:ایئرچیف مارشل سہیل امان
17 جون 2017 (19:26)
0

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے کہاہے کہ مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی اور اعلیٰ سطح کاتعاون موجود ہے او ر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری اجتماعی کوششوں سے نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

انہوں نے یہ بات پی اے ایف ایئروارکالج کراچی میں30ویں ایئرکورس کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔  انہوں نے کہاکہ پاک فضائیہ نے ہرچیلنج کو قبول کیا ہے اور غیرمعمولی اورعمدہ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کامظاہرہ کیاہے۔
ان میں پاک فضائیہ، بری فوج اور پاک بحریہ کے افسران کے علاوہ دوست ممالک بنگلہ دیش، چین،مصر، انڈونیشیا، ایران ،اردن، ملائیشیا، سعودی عرب ،اومان، جنوبی افریقہ،سری لنکا اور زمبابوے کے گریجویٹس شامل ہیں۔
تقریب میں مختلف ممالک کے اعلیٰ سول اورفوجی افسران اورسفارتکاروں نے شرکت کی۔