File Photo

اگلے سال عوام پاکستان مسلم لیگ نون کو دوبارہ برسراقتدارلائیں گے:آصف
17 جون 2017 (19:19)
0

پانی وبجلی کے وزیر خواجہ آصف نے کہاہے کہ اگلے سال عام انتخابات میںعوام ایک بار پھر بھاری مینڈیٹ دیکر پاکستان مسلم لیگ نون کو دوبارہ برسراقتدارلائیں گے۔

سیالکوٹ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف 2018ء کے انتخابات میں عوام کی عدالت میں کامیاب ہوں گے اور لوگ منفی سیاست کو مسترد کردیں گے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت 2013ء کے انتخابات کے دوران مسلم لیگ نون کی طرف سے کئے گئے تمام وعدے پورے کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک اب ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن ہے۔