File Photo

خیبرپختونخوا حکومت کاجامعہ پشاور میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کافیصلہ
17 جون 2017 (19:17)
0

خیبرپختونخوا حکومت نے نارتھ ویسٹ یونیورسٹی آف چائنا کے اشتراک سے جامعہ پشاور میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کافیصلہ کیاہے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان نے ہمارے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ اس ادارے میں طلباء کو چینی زبان سکھائی جائے گی تاکہ انہیں اقتصادی راہداری منصوبوں کے حوالے سے تیار کیاجاسکے۔
ذرائع کے مطابق انسٹی ٹیوٹ میں تاجروں اور طلباء کی سہولت کیلئے چینی ثقافت سے متعلق کورسز بھی کرائے جائیں گے۔