File Photo

بعض عناصر نے ترقی کے عمل میں خلل ڈالنے کی سازشیں شروع کردی ہیں:سائرہ
17 جون 2017 (19:12)
0

صحت کی وزیرمملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہاہے کہ پاکستان مخالف بعض داخلی اور خارجی عناصر نے ترقی کے عمل میں خلل ڈالنے کی سازشیں شروع کردی ہیں۔

حافظ آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت ہمارے پاسپورٹ کی قدر اور غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ دنیا معیشت کی بحالی، دہشت گردی ،انتہاپسندی اور غربت کے خاتمے اور توانائی بحران کے حل کیلئے حکومت کے اقدامات کی تعریف کررہی ہے۔