اعلیٰ تعلیمی کمیشن کا ڈگریوں کی تصدیق اور آن لائن رجسٹریشن کیلئے نئے پورٹل کا آغاز
17 جون 2017 (18:36)
0

اعلیٰ تعلیمی کمیشن نے گھربیٹھے ڈگریوں کی تصدیق کیلئے اکائونٹ کے قیام اور آن لائن رجسٹریشن کیلئے نیاپورٹل شروع کیاہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ڈگری ہولڈرز کی سہولت کیلئے پریشانی سے بچنے کاطریقہ وضع کیا گیا ہے جہاں درخواست گزاروں کواپنی دستاویزات کی تصدیق کیلئے قطاروں میں کھڑانہیں ہونا پڑے گا۔
درخواست گزاراب آن لائن درخواست فارم بھرسکتے ہیں اور اپنے کاغذات کو اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔