File Photo

حکومت نے نوجوانوں کو بہتر تعلیم کی فراہمی کیلئے سہولتیں دینے کا تہیہ کر رکھا ہے:آفتاب
17 جون 2017 (17:44)
0

پارلیمانی امور کے وزیر شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے نوجوانوں کو بہتر تعلیم کی فراہمی کے لئے انہیں زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کے روز اٹک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ حکومت نے طلبا کی مخفی صلاحیتیں بروئے کار لانے اور ان میں اضافے کے لئے غیر نصابی سرگرمیوں کے مقابلے شروع کیے ہیں۔