File Photo

 روس کیخلاف امریکہ کی نئی پابندیوں سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو نقصان پہنچے گا:پیوٹن
17 جون 2017 (17:31)
0

روسی صدرولادی میرپیوٹن نے خبردار کیاہے کہ روس کیخلاف امریکہ کی نئی پابندیوں سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو نقصان پہنچے گا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے مجوزہ پابندیوں کومسترد کرتے ہوئے کہاکہ اِن پابندیوں کے امریکہ میں اندرونی سیاسی کوششوں کی عکاسی ہوتی ہے۔

امریکی سینٹ نے رواں ہفتے کے آغاز میں2016ء کے انتخابات میں مبینہ مداخلت پر روس کیخلاف بھاری اکثریت سے پابندیوں کی منظوری دی تھی۔