پاکستان کے صنعتی شعبے کی سات ممتاز کمپنیاں سرمایہ کاری کیلئے امریکہ کا انتخاب سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گی
17 جون 2017 (16:21)
0

پاکستان کی صنعتی شعبے کی سات ممتاز کمپنیاں سرمایہ کاری کیلئے امریکہ کا انتخاب ، سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گی جو کل سے شروع ہورہی ہے۔یہ کانفرنس تین روز جاری رہے گی۔
اپنے ایک بیان میں پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ کمپنیاں اس سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گی جو دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مربوط بنانے کے لئے فورم فراہم کرے گی۔
پاکستان کے علاوہ امریکی ریاستوں اور علاقوں اور بین الاقوامی مارکیٹ سے پینسٹھ نمائندے اس سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔