سندھ میں گزشتہ ایک سال کے دوران پون چکیوں سے پیدا 477 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل
17 جون 2017 (16:18)
0

سندھ میں گزشتہ ایک سال کے دوران پون چکیوں سے پیدا کی گئی چارسو ستتر میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی گئی ہے۔ریڈیو پاکستان کے کراچی کے نمائندے نے بتایا کہ ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کی مجموعی پیداواری صلاحیت سات سو پچاسی میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے جسے اگلے مالی سال کے دوران ایک ہزار پچاس میگاواٹ تک بڑھایا جائے گا۔
سرکاری ذرئع نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے دوران سندھ قابل تجدید توانائی کی ترقی کا منصوبہ بھی شروع کیا جا رہا ہے جس کے لئے عالمی بنک تیس ارب روپے فراہم کرے گا۔