اجلاس کو بتایا گیا کہ ایک بین الاقوامی کنسورشیم کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جو کیٹی بندر منصوبے کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ تیار کرے گا

کیٹی بندر کے منصوبے کو چین پاکستان اقتصادی راہداری میں شامل کر لیا گیا ہے: وزیرا علیٰ سندھ
17 جون 2017 (16:16)
0

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کیٹی بندر کے منصوبے کو چین پاکستان اقتصادی راہداری میں شامل کر لیا گیا ہے ۔وہ آج کراچی میں کیٹی بندر کے منصوبے سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ایک بین الاقوامی کنسورشیم کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جو کیٹی بندر منصوبے کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ تیار کرے گا جس پر تیس کروڑ چھبیس لاکھ روپے لاگت آئے گی۔