وزیر اطلاعات نے کہاہے کہ نواز شریف کے خلاف احتساب کا عمل مشرف اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں میں شروع ہوا لیکن ان کے خلاف کچھ ثابت نہیں ہوا۔

File Photo

وزیراعظم نے خود کو اور اپنے پورے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کیا ہے:مریم اورنگزیب
17 جون 2017 (16:11)
0

اطلاعات ونشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے خود کو اور اپنے پورے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کیا ہے ۔آج اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف احتساب کا عمل مشرف اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں میں شروع ہوا لیکن ان کے خلاف کچھ ثابت نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اس بار بھی نہ صرف اس عدالت میں بلکہ آئندہ سال عوام کی عدالت سے بھی سرخرو ہوں گے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ جس طرح وزیرعظم نے خود کو قانون اور آئین کے سامنے پیش کیا اسی طرح تحریک انصاف کے چیئرمین بھی عدالت کے سامنے پیش ہونا چاہئیے۔