ذرائع نے بتایا کہ ایران پر عائد تمام عالمی پابندیاں ختم ہوتے ہی ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر عملی کام شروع کیا جائے گا۔

ملک بھر میں گیس کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے رواں مالی سال میں25 ارب روپے مختص
17 جون 2017 (14:07)
0

حکومت نے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے سمیت ملک بھر میں گیس کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے رواں مالی سال میں پچیس ارب روپے مختص کئے ہیں۔یہ بات وزارت پٹرولیم کے سرکاری ذرائع نے اے پی پی سے باتیں کرتے ہوئے بتائی

ذرائع نے بتایا کہ ایران پر عائد تمام عالمی پابندیاں ختم ہوتے ہی ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر عملی کام شروع کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کی منتقلی سمیت ایران پر عائد بعض عالمی پابندیاں کافی دیر سے منتظر منصوبہ شروع کرنے میں تاخیر کا باعث ہیں۔
حکام نے کہا کہ ایران پر عائد پابندیاں ختم ہوتے ہی پاکستان تیس ماہ میں اپنے حصے کا کام مکمل کرنے کے لئے تیار ہے۔