حکومت نے ملک میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کئی اقدام کئے ہیں:مائیکل
17 جون 2017 (09:29)
0

انسانی حقوق کے وزیر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کئی اقدام کئے ہیں۔
وہ اسلام آباد میں یورپی یونین کے سفیر جین فرانسواCautain کی سربراہی میں ایک وفد سے باتیں کررہے تھے۔
کامران مائیکل نے کہا کہ اس میں دیگر قوانین کے علاوہ ہندوئوں کی شادی کا قانون مجریہ 2016 اور مسیحیوں کی شادی اور طلاق کا ترمیمی بل مجریہ2016 شامل ہے۔