file photo

ترک صدر کا قطر سے متعلق خلیجی بحران کے حل کیلئے مذاکرات کی ضرورت پر زور
17 جون 2017 (09:07)
0

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے قطر سے متعلق خلیجی بحران کے حل کیلئے مذاکرات کی ضرورت پرزوردیا ہے۔
ٹیلیفون پر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اورفرانس کے صدر ایمانیول میکخواں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر نے خطے میں کشیدگی فوری کم کرنے کے تناظر میں قطر کے بحران پر تبادلہ خیال کیا۔
تینوں ملکوں کے رہنمائوں نے کہا کہ خلیج میں موجودہ کشیدگی کے خاتمے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں۔