file photo

پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کیلئے مکمل تعاون کرے گا:عبد القادر بلوچ
17 جون 2017 (09:01)
0

ریاستوں اورسرحدی علاقوں کے وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کیلئے مکمل تعاون کرے گا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے تمام ارکان پارلیمنٹ سے کہاکہ وہ اس معاملے میں حکومت کی حمایت کریں۔
وفاقی وزیر نے تمام سیاسی جماعتوں پر قومی سلامتی سے متعلق مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے پر زور دیا ۔عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔