وزیراعظم نے ٹنل کومکمل کرنے میں گہری دلچسپی لی اورمنصوبے کیلئے پچیس ارب روپے فراہم کئے۔

file photo

لواری ٹنل ، تعمیراتی کام مکمل جلد ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا
17 جون 2017 (07:49)
0

لواری ٹنل کا تعمیراتی کام تقریباً مکمل ہوگیا ہے اور اسے جلد ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا ۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ذرائع نے ہمارے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ لواری ٹنل پر کام تین سال پہلے وزیراعظم محمدنوازشریف کی ہدایت پر دوبارہ شروع کیاگیا تھا۔
وزیراعظم نے ٹنل کومکمل کرنے میں گہری دلچسپی لی اورمنصوبے کیلئے پچیس ارب روپے فراہم کئے۔
سرنگ کھلنے کے بعد چترال کا رابطہ پورا سال ملک کے باقی حصوں سے برقرار رہے گا ، ٹنل سے پشاور اورچترال کے درمیان فاصلہ14گھنٹے سے کم ہوکر سات گھنٹے رہ جائے گا ۔