file photo

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان
17 جون 2017 (07:44)
0

آج صبح سویرے اسلام آباد، راولپنڈی اورملحقہ علاقوں میں بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، کوہاٹ، ژوب ڈویژنوں، فاٹا اورکشمیر میں بعض مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
تاہم ملک کے باقی حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔