حادثے میں امریکی بحریہ کے جہاز کو بھی نقصان پہنچا

امریکی بحریہ کا جنگی جہاز فلپائن کے مال بردار بحری جہاز سے ٹکراگیا
17 جون 2017 (07:14)
0

امریکی بحریہ کا جنگی جہاز جاپان کی سمندری حدود میں فلپائن کے ایک مال بردار بحری جہاز سے ٹکرا گیا جس سے جہاز کے عملے کے سات ارکان لاپتہ او ر ایک زخمی ہوگیا۔
ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ بحریہ کا جنگی جہاز USS Fitzgerald ابھی تک تمام اہلکاروںکی تلاش کے کام میں مصروف ہے اور کسی اہلکار کے لاپتہ ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
حادثے میں امریکی بحریہ کے جہاز کو بھی نقصان پہنچا۔