file photo

پرانے شہر موصل میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد محصور ہیں :اقوام متحدہ
17 جون 2017 (07:02)
0

عراق میں اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پرانے شہر موصل میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد محصور ہیں ۔
عراق میں اقوام متحدہ کے نائب خصوصی نمائندے اور انسانی حقوق کے رابطہ کار نے کہا کہ قدیم شہر موصل کی حالت انتہائی خراب ہے اورخوراک اور صاف پانی نہ ہونے کے برابر ہے۔
اکتوبر سے اب تک امریکی حمایت یافتہ عراقی فوج او ر دولت اسلامیہ گروپ کے درمیان لڑائی کی وجہ سے تقریباً آٹھ لاکھ ساٹھ ہزار افراد موصل شہر سے نقل مکانی کرچکے ہیں ۔