وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ وزیر اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں ملک بھر میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں

file photo

وزیراعظم نے ملک کو ترقی ،خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کردیا ہے:آصف
17 جون 2017 (06:46)
0

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے ملک کو ترقی اورخوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کردیا ہے۔سیالکوٹ میں ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ ان کی ولولہ انگیز قیادت میں ملک بھر میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کے موثراقدامات کی بدولت گزشتہ چار سال کے دوران امن و امان کی صورتحال بھی بہتر ہوئی ہے۔خواجہ محمد آصف نے امید ظاہر کی کہ قوم حکومت کی کارکردگی کی وجہ سے اگلے عام انتخابات میں وزیراعظم محمد نوازشریف پر ایک بار پھر اعتماد کااظہار کرے گی۔