یہ فیصلہ لاہور میںریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کیاگیا

file photo

پاکستان ریلوے کا عید الفطر پر 5خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ
17 جون 2017 (06:33)
0

ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر مسافروں کی سہولت کیلئے پانچ خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ لاہور میںریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کیاگیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ مسافروں کے رش کے پیش نظر معمول کی ریل گاڑیوں کے ساتھ بھی اضافی بوگیاں لگائی جائیں گی.وفاقی وزیر نے ریلوے افسران اورعملے کو ہدایت کی ہے کہ عید الفطر کے موقع پر خصوصی کارروائیوں کو کامیاب بنانے کیلئے دن رات کام کریں۔