وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف نے پہلے دھرنوں اور پھر اسلام آباد کو بند کرکے ملکی ترقی و خوشحالی کیخلاف گھناؤنی سازش کی۔

ہمیشہ ملکی ترقی و خوشحالی کو اولین ترجیح دی،شہبازشریف
17 جولائی 2017 (22:20)
0

وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت نے ہمیشہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کواولین ترجیح دی ہے ۔

پیر کے روز لاہور میں ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے پہلے دھرنوں اور پھر اسلام آباد کو بند کرکے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے خلاف گھنائونی سازش کی ہے ۔
وزیراعلی نے کہاکہ دھرنا گروپ اب پھر جھوٹ اور الزامات کے ذریعے ملک کی تقدیر سے کھیلنے کی کوشش کررہا ہے۔