وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ شریف فیملی کیخلاف مقدمہ ختم کیا جائے۔

جے آئی ٹی رپورٹ کا طریقہ کار اور مندرجات مسترد
17 جولائی 2017 (20:35)
0

وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث نے سپریم کورٹ میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے رپورٹ مرتب کرنے کے لئے اختیار کئے گئے طریقہ کار اور رپورٹ کے مندرجات کو مسترد کر دیا
خواجہ حارث نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ مسترد کی جائے اور شریف فیملی کیخلاف مقدمہ ختم کیا جائے۔
نوازشریف کے وکیل نے کہا کہ قانون صرف ایک خاندان کے خلاف استعمال نہیں کیا جانا چاہئے اور ان تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جانا چاہئے جن کے نام پانامہ پیپرز میں آئے ہیں۔
تاکہ بلاامتیاز انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔