دورے کا مقصد انڈونیشیا میں جمہوری استحکام کا عمیق جائزہ لینا ہے۔

File photo

مشاہد حسین کی قیادت میں 8رکنی وفد جکارتہ پہنچ گیا
17 جولائی 2017 (19:40)
0

دفا ع کے بارے میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید کی قیادت میں آٹھ رکنی پاکستانی وفد انڈونیشیا کے چار روزہ مطالعاتی دورے پر جکارتہ پہنچ گیا ہے۔
دورے کا مقصد انڈونیشیا میں جمہوری استحکام کا عمیق جائزہ لینا ہے اور اس کا اہتمام پاکستان کے قانون سازی کی ترقی اور شفافیت کے ادارے نے کیا ہے۔
وفد میں سینئر ارکان پارلیمنٹ ، بڑی سیاسی جماعتوں کے نمائندے اور سول عسکری تعلقات کے بارے میں پلڈاٹ ڈائیلاگ گروپ کے ارکان شامل ہیں۔
پاکستانی وفد نے آج مسٹرJakobtobing کے لیکچر میں شرکت کی جو جمہوریہ انڈونیشیا کے انتہائی ممتاز ماہر تعمیرات میں سے ا یک ہیں۔