مسلم لیگ نون آزاد جموں وکشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا وزیراعظم نوازشریف کی قیادت پر مکمل اظہار اعتماد۔

آزاد کشمیر حکومت وفاقی کابینہ کے تمام فیصلوں کی مکمل حمایت کرتی ہے،راجہ فاروق
17 جولائی 2017 (19:30)
0

پاکستان مسلم لیگ نون آزاد جموں وکشمیر کی پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم نوازشریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
یہ بات آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے پیرکے روز اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت وفاقی کابینہ کے تمام فیصلوں کی مکمل حمایت کرتی ہے۔